بیمار کی عیادت کی فضیلت
ایک حدیث میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان بھائ کی عیادت کرتا ہے، جتنی دیر وہ عیادت کرتا ہے وہ مسلسل جنّت کے باغ میں رہتا ہے۔" (صحیح مسلم، کتاب البروالصلة)
ایک دوسری حدیث میں حضورِ اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"جب کوئ مسلمان اپنے مسلمان بھائ کی صبح کے وقت عیادت کرتا ہے تو صبح سے لے کر شام تک ستّر ہزار فرشتے اس کے حق میں مغفرت کی دعا کرتے رہے ہیں، اور اگر شام کے وقت عیادت کرتا ہے تو شام سے لے کر صبح تک ستّر ہزار فرشتے اس کے حق میں مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں اور الّٰلہ تعالیٰ جنّت میں اس کے لئے ایک باغ متعیّن فرما دیتے ہیں۔" (ترمذی، کتاب الجنائر)
ماخوذ از بیان "بیمار کی عیادت کے آداب" از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم
No comments:
Post a Comment