حضرت ابو موسیٰ اشعری ؒ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، "جب کوئ بندہ بیمار ہوتا ہے یا سفر کی حالت میں ہوتا ہے تو جو عبادات اور نیک اعمال صحت کی حالت میں یا اقامت کی حالت میں کیا کرتا تھا جب بیماری یا سفر کی وجہ سے وہ چھوٹ جاتے ہیں تو الّٰلہ تعالیٰ وہ سارے اعمال اس کے نامہ اعمال میں لکھتے رہتے ہیں باوجودیکہ وہ بیماری یا سفر کی وجہ سے وہ اعمال نہیں کر پا رہا ہے، اس لیے کہ اگر وہ تندرست ہوتا ، یا اپنے گھر میں ہوتا تو یہ اعمال کرتا۔"
حضرت نے مزید فرمایا کہ اس کا تعلق صرف نفلی عبادت سے ہے۔ جو عبادات فرض ہیں ان میں الّٰلہ تعالیٰ نے جو تخفیف کردی اس تخفیف کے ساتھ ان کو انجام دینا ہی ہے۔
ماخوذ از وعظ "دین کی حقیقت تسلیم و رضا"، اصلاحی خطبات جلد اوّل، مفتی مولانا محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم
No comments:
Post a Comment