دعوتِ پیغمبرانہ کے اصول میں جو ہدایت قرآنِ کریم میں حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام کے لئے نقل کی گئ ہے، "فقو لا لہ۔۔۔"یعنی فرعون سے نرم بات کرو شاید وہ سمجھ لے یا ڈر جائے"، یہ ہر داعی حق کو ہر وقت سامنے رکھنا ضروری ہے کہ فرعون جیسا سرکش کافر جس کی موت بھی علمِ الہی میں کفر ہی پر ہونے والی تھی، اس کی طرف بھی جب الله تعالیٰ اپنے داعی کو بھیجتے ہیں تو نرم گفتار کی ہدایت کے ساتھ بھیجتے ہیں۔ آج ہم جن لوگوں کو دعوت دیتے ہیں وہ فرعون سے زیادہ گمراہ نہیں، اور ہم میں سے کوئ موسیٰ و ہارون علیہما السلام کے برابر ہادی و داعی نہیں، تو جو حق الله تعالیٰ نے اپنے دونوں پیغمبروں کو نہیں دیا کہ مخاطب سے سخت کلامی کریں، اس پہ فقرے کسیں، اس کی توہین کریں، وہ حق ہمیں کہاں سے حاصل ہو گیا۔
ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة نحل، تالیف مفتی محمد شفیع رحمتہ الله علیه
No comments:
Post a Comment