"یقین رکھو کہ الله ان لوگوں کا ساتھی ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں، اور جو احسان پہ عمل پیرا ہیں۔" (سورة نحل:۱۲۸)
اس کا حاصل یہ ہے کہ الله تعالیٰ کی مدد ان لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے جو دو صفتوں کے حامل ہوں، ایک تقویٰ، دوسرے احسان۔ تقویٰ کا حاصل ہے نیک عمل کرنا اور احسان کا مفہوم اس جگہ خلقِ خدا تعالیٰ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہے۔ یعنی جو لوگ شریعت کے تابع اعمالِ صالحہ کے پابند ہوں اور دوسروں کے ساتھ احسان کا معاملہ کرتے ہوں، حق تعالیٰ ان کے ساتھ ہے۔
ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة نحل، تالیف مفتی محمد شفیع رحمتہ الله علیہ
No comments:
Post a Comment