ابنِ عطیہ رحمتہ الله علیہ نے فرمایا کہ جس کام کا پورا کرنا کسی شخص کے ذمّہ واجب ہو وہ الله کا عہد اس کے ذمّہ ہے۔ اس کے پورا کرنے پہ کسی سے معاوضہ لینا اور بغیر لئے نہ کرنا الله کا عہد توڑنا ہے۔ اسی طرح جس کام کا نہ رکنا کسی کے ذمّہ واجب ہے کسی سے معاوضہ لے کر اس کو کر دینا یہ بھی الله کا عہد توڑنا ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ رشوت کی مروجّہ قسمیں سب حرام ہیں۔ جب کوئ سرکاری ملازم کسی کام کی تنخواہ حکومت سے پاتا ہے تو اس نے الله سے عہد کر لیا ہے کہ یہ تنخواہ لے کر فلاں خدمت پوری کروں گا۔ اب اگر وہ اس کے کرنے پر کسی سے معاوضہ مانگے، اور بغیر معاوضہ اس کا کام نہ کرے، تو یہ عہدِالله کو توڑ رہا ہے۔ اسی طرح جس کام کا اس کو محکمہ کی طرف سے اختیار نہیں اس کو رشوت لے کر کر ڈالنا بھی الله سے عہد شکنی ہے۔ (بحرِ محیط)
ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة نحل، تالیف مفی محمد شفیع رحمتہ الله علیہ
No comments:
Post a Comment