بنی اسرائیل کے متعلّق الله تعالیٰ نے یہ فیصلہ فرما دیا تھا کہ جب تک وہ الله تعالیٰ کی اطاعت کریں گے دین و دنیا میں فائز المرام اور کامیاب رہیں گے، اور جب کبھی دین سے انحراف کریں گے ذلیل و خوار کئے جائیں گے اور دشمنوں کافروں کے ہاتھوں ان پر مار ڈالی جائے گی۔۔۔
۔۔۔بنی اسرائیل کے یہ واقعات قرآن کریم میں بیان کرنے اور مسلمانوں کو سنانے سے بظاہر مقصد یہی ہے کہ مسلمان بھی اس ضابطہٴ الہیّہ سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ دنیا و دین میں ان کی عزّت وشوکت اور مال و دولت اطاعت خداوندی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ جب وہ الله و رسول الله ﷺ کی اطاعت سے انحراف کریں گے تو ان کے دشمنوں اور کافروں کو ان پر غالب اور مسلّط کر دیا جائے گا جن کے ہاتھوں ان کے معابد و مساجد کی بے حرمتی بھی ہو گی۔
ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة نحل، تالیف مفتی محمد شفیع رحمتہ الله علیہ
No comments:
Post a Comment