Monday 31 October 2016

"اور اگر کبھی تمہیں ان (رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں) سے اس لئے منہ پھیرنا پڑے کہ تمہیں الله کی متوقّع رحمت کا انتظار ہو تو ایسے میں ان کے ساتھ نرمی سے بات کر لیا کرو۔" (سورہٴ بنی اسرائیل:۲۸)

اس آیت میں رسول کریم ﷺ اور ان کے واسطے سے پوری امّت کی عجیب اخلاقی تربیت کی گئ ہے کہ اگر کسی وقت ضرورت مند لوگ سوال کریں اور آپ کے پاس ان کو دینے کے لئے کچھ نہ ہو اس لئے ان لوگوں سے معذرت کرنے پر مجبور ہو تو ایسے وقت بھی آپ کی یہ معذرت مخاطب کے لئے توہین آمیز نہ ہونی چاہئے بلکہ یہ پہلو تہی کرنا اپنے عجز و مجبوری کے اظہار کے ساتھ ہونا چاہئے۔

ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورہٴ بنی اسرائیل، تالیف مفتی محمد شفیع رحمتہ الله علیه

No comments:

Post a Comment