حضرت ابنِ عبّاس ؓ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا، "جو شخص الله کے لئے اپنے ماں باپ کا فرمانبردار رہا اس کے لئے جنّت کے دو دروازے کھلے رہیں گے، اورجو ان کا نافرمان ہوا اس کے لئے جہنّم کے دو دروازے کھلے رہیں گے۔ اور اگر ماں باپ میں سے کوئ ایک ہی تھا تو ایک دروازہ (جنّت یا دوزخ کا) کھلا رہے گا۔ اس پر ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا یہ (جہنّم کی وعید) اس صورت میں بھی ہے کہ ماں باپ نے اس شخص پر ظلم کیا ہو؟ آپؐ نے تین مرتبہ فرمایا، "وَ اِن ظَلَمَا وَ اِن ظَلَمَا وَ اِن ظَلَمَا۔" (یعنی ماں باپ کی نافرمانی اور ان کو ایذاء رسانی پر جہنّم کی وعید ہے خواہ ماں باپ نے اولاد پر ظلم ہی کیا ہو جس کا حاصل یہ ہے کہ اولاد کو ماں باپ سے انتقام لینے کا حق نہیں کہ انہوں نے ظلم کیا تو یہ بھی ان کی خدمت و اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیں۔)
ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة بنی اسرائیل، تالیف مفتی محمد شفیع رحمتہ الله علیہ
No comments:
Post a Comment