Sunday, 11 September 2016

الّٰلہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا

حضرت مفتی محمد شفیع رحمتہ الّٰلہ علیہ نے فرمایا کہ:

وانفقو مما رزقنھم سرا و علانیه

سے معلوم ہوا کہ الّٰلہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا خفیہ اورعلانیہ دونوں طرح سے درست ہے۔ البتّہ افضل یہ ہے کہ صدقات واجبہ زکوةٰ، صدقةالفطر وغیرہ کو علانیہ ادا کرے  تا کہ دوسرے مسلمانوں کو بھی ادائیگی کی ترغیب ہو، اور صدقاتِ نافلہ جو واجب نہیں ان کو خفیہ ادا کرے تا کہ ریا کاری اور نام و نمود کے شبہ سے نجات ہو۔

ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة رعد، تالیف مفتی محمد شفیع ؒ

No comments:

Post a Comment