Sunday, 11 September 2016

گناہ کا بدلہ طاعت ہے

فرمایا کہ

یدرؤن بالحسنة السیئة

کے ایک معنی یہ بھی ہیں کہ گناہ کا بدلہ طاعت سے ادا کرو۔ اگر کبھی کوئ گناہ سرزد ہو جائے تو فوراً توبہ کرو اور کے بعد الّٰلہ تعالیٰ کی عبادت میں لگ جاؤ۔ اس سے تمہارا پچھلا گناہ بھی معاف ہو جائے گا۔ 

حضرت ابو ذر غفّاری ؓ نے فرمایا کہ رسولِ کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جب تم سے کوئ برائ یا گناہ سرزد ہو جائے تو اس کے بعد تم نیک عمل کر لو۔ اس سے وہ گناہ مٹ جائے گا۔ (اس نیک عمل کی شرط یہ ہے کہ پچھلے گناہ سے توبہ کر کے نیک عمل اختیار کرے۔)

ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة رعد، تالیف مفتی محمد شفیع ؒ

No comments:

Post a Comment