فرمایا کہ تواضع اگرچہ دل کا عمل ہے کہ آدمی اپنے آپ کو دل میں بے حقیقت سمجھے، لیکن دل میں اس بات کو بٹھا لینے اور ہمیشہ حاضر رکھنے کے لئے آدمی عملاً یہ کرے کہ کسی بھی کام سے اپنے آپ کو بلند نہ سمجھے اور اس کو کسی بھی کام میں عار نہ ہو۔ کوئ بھی کام کرنے کے بارے میں یہ نہ سوچے کہ یہ کام میرے مرتبے کا نہیں بلکہ ہر چھوٹے سے چھوٹے عمل کے لئے بھی تیّار رہے۔
دوسرے یہ کہ آدمی اپنی نشست و برخاست میں، انداز و ادا میں، چلنے پھرنے میں ایسا طریقہ اختیار کرے جس میں تکبّر نہ ہو، بلکہ عاجزی و انکساری ہو۔ اگر چہ ساری تواضع اس پہ منحصر نہیں لیکن یہ بھی تواضع کے حصول کا ایک طریقہ ہے کہ اگر انسان ظاہری افعال کے اندر عاجزی و انکساری اختیار کر لے گا تو پھر انشاء الله دل میں بھی تواضع پیدا ہو جائے گی۔
ماخوذ از بیان "تواضع رفعت اور بلندی کا ذریعہ" از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم
No comments:
Post a Comment