Tuesday, 27 September 2016

حسد کی بیماری کے اسباب

حسد کی بیماری کے دو اسباب ہیں۔ اس کا پہلا سبب دنیا کے مال و دولت کی محبّت، اور جاہ و منصب کی محبّت ہے۔ اس لئے کہ ایسا انسان ہمیشہ چاہتا ہے کہ میرا مرتبہ سب سے بلند رہے، میں سب سے اونچا رہوں۔ اب اگر دوسرا شخص آگے بڑھتا ہے تو یہ اس کو گرانے کی فکر کرتا ہے۔ 

حسد کی بیماری کا دوسرا سبب  بغض اور کینہ ہے۔ مثلاً کسی کے لئے دل میں بغض اور کینہ پیدا ہو گیا۔ اس بغض کے نتیجے میں اس دوسرے کی راحت سے تکلیف ہوتی ہے، اور اس کی خوشی سے رنج پیدا ہوتا ہے۔ جب دل میں یہ دو باتیں ہوں گی تو لازماً حسد پیدا ہو گا۔

ماخوذ از بیان "حسد ایک مہلک بیماری" از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم

No comments:

Post a Comment