Wednesday, 14 September 2016

شکر اور صبر

شکر کی حقیقت کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان الّٰلہ تعالیٰ کی دی ہوئ نعمتوں کو اس کی نافرمانی اور حرام و ناجائز کاموں میں خرچ نہ کرے، اور زبان سےبھی الّٰلہ تعالی کا شکر ادا کرے، اور اپنے افعال و اعمال کو بھی الّٰلہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق بنائے۔

صبر کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان خلافِ طبع  امور پر پریشان نہ ہو، اپنے قول و عمل میں ناشکری سے بچے، الّٰلہ تعالیٰ کی رحمت کا دنیا میں بھی امیدوار رہے اور آخرت میں صبر کے اجرِ عظیم کا یقین رکھے۔

ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة ابراہیم، تالیف مفتی محمد شفیع رحمتہ الّٰلہ علیہ

No comments:

Post a Comment