Saturday, 17 September 2016

تواضع کی حقیقت

رسول الّٰلہ ﷺ نے فرمایا:

من تواضع لله رفعه الله

ترجمه: جو شخص الله تعالیٰ کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے، الله تعالیٰ اس کو بلندی سے سے نوازتے ہیں۔

تواضع عربی زبان کا لفظ ہے۔ اس کے معنی ہیں "اپنے آپ کو کم درجہ سمجھنا"۔ مثلاً انسان یہ سمجھے کہ میری تو کوئ حیثیت، کوئ حقیقت نہیں۔ اگر میں کوئ اچھا کام کر رہا ہوں تو یہ محض الله تعالیٰ کی توفیق ہے۔ اس کی عنایت اور مہربانی ہے۔ اس میں میرا کوئ کمال نہیں۔ یہ ہے تواضع کی حقیقت۔ جب یہ حقیقت حاصل ہو جائے تو اس کے بعد چاہے زبان سے انسان اپنے آپ کو ناچیز، ناکارہ، یا حقیر کہے یا نہ کہے اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا کیونکہ تواضع کی حقیقت اپنے آپ کو حقیر کہنا نہیں، حقیر سمجھنا ہے۔

ماخوذ از بیان "تواضع رفعت اور بلندی کا ذریعہ" از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم

No comments:

Post a Comment