Thursday, 4 August 2016

والدین سے حسنِ سلوک کے بارے میں قرآن کریم کی کچھ آیات


(ترجمہ سورة بنی اسرائیل :۲۳،۲۴)

اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سواکسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئ ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو، بلکہ ان سے عزّت کے ساتھ بات کیا کرو۔ اور ان کے ساتھ محبّت کا برتاؤ کرتے ہوئے ان کے سامنے اپنے آپ کو انکساری سے جھکاؤ، اور یہ دعا کرو: .یا رب! جس طرح انہوں نے میرے بچپن میں مجھے پالا ہے، آپ بھی ان کے ساتھ رحمت کا معاملہ کیجیے۔"

(ترجمہ سورة عنکبوت: ۸)

"اور ہم نے انسان کوحکم دیا ہے ک وہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔" 

(ترجمہ سورة لقمان: ۱۵)

"اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے بارے میں یہ تاکید کی ہے، (کیونکہ) اس کی ماں نے اسے کمزوری پہ کمزوری برداشت کر کے پیٹ میں رکھا، اور دو سال میں اس کا دودھ چھوٹتا ہے، تا کم میرا شکر ادا کرو، اور اپنے ماں باپ کا۔ اور اگر وہ تم پر یہ زور ڈالیں کہ تم میرے ساتھ کسی کو (خدائ میں)  شریک قرار دو جس کی تمہارے پاس کوئ دلیل نہیں تو ان کی بات مت مانو، اور دنیا میں ان کے ساتھ بھلائ کے ساتھ رہو۔ اور ایسے شخص کا راستہ اپناؤ جس نے مجھ سے لو لگا رکھی ہو۔"

No comments:

Post a Comment