Saturday, 13 August 2016

اسلام میں معاشرتی ذمّہ داریاں سب کی ہیں ۲

اسی اصول کے مطابق (جو پچھلی پوسٹ میں بیان کیا گیا کہ اسلام میں معاشرتی ذمّہ داریاں صرف حکومت کی نہیں بلکہ سب باشندوں کی ہیں) اگر کسی شخص کا گمشدہ مال کسی مسلمان کو مل جائے تو اس کی شرعی ذمّہ داری صرف اتنی ہی نہیں کہ اس کو چرائے نہیں، بلکہ یہ بھی اس کے ذمّے ہے کہ اس کو حفاظت سے اٹھا کر رکھے اور اعلان کر کے مالک کی تلاش کرے۔ اگر مالک مل جائے اور علامات وغیرہ بیان کرنے سے یہ اطمینان ہو جائے کہ یہ مال اسی کا ہے تو اس کو دیدے۔ اگر اعلان و تلاش کے باوجود مالک کا پتہ نہ چلے اور مال کی حیثیت کے مطابق یہ اندازہ ہو جائے کہ اب مالک اس کو تلاش نہ کرے گا اس وقت اگر وہ غریب و مفلس ہے تو اس اپنے استعمال میں لے آئے ورنہ مساکین پر صدقہ کر دے۔ دونوں صورتوں میں یہ مالک کی طرف سے صدقہ قرار دیا جائے گا، اس کا ثواب اسی کو ملے گا، گویا آسمانی بیت المال میں اس کے نام پر جمع کر دیا گیا۔

از معارف القرآن، تفسیرِ سورة یوسفؑ، از مفتی محمد شفیع ؒ

No comments:

Post a Comment