اسلامی نظام میں عام لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، راستوں اور سڑکوں کی صفائ وغیرہ کو صرف حکومت کے محکموں کی ذمہ داری نہیں بنایا، بلکہ ہر شخص کو اس کا مکلّف بنایا ہے۔ راستوں اور سڑکوں میں کھڑے ہو کر یا اپنا کوئ سامان ڈال کر چلنے والوں کے لئے تنگی پیدا کرنے پر حدیث میں سخت وعید آئ ہے، فرمایا کہ، "جو شخص مسلمانوں کا راستہ تنگ کر دے اس کا جہاد مقبول نہیں۔" اسی طرح اگر راستہ میں کوئ ایسی چیز پڑی ہے جس سے دوسروں کو تکلیف پہنچ جانے کا خطرہ ہے جیسے کانٹے یا کانچ کے ٹکڑے یا پتّھر وغیرہ، تو ان کو راستہ سےہٹانا صرف حکومت کی ذمّہ داری نہیں بنایا بلکہ ہر مسلمان کو ترغیبی انداز میں اس کا ذمّہ دار بنایا ہے، اور ایسا کرنے والوں کے لئے بڑے اجر و ثواب کا وعدہ کیا گیا ہے۔
از معارف القرآن، تفسیر سورة یوسفؑ، از مفتی محمد شفیعؒ
No comments:
Post a Comment