Tuesday, 9 August 2016

ایک روایت میں ہے کہ حضورِ اقدس ﷺ کے زمانے میں دو خواتین تھیں۔ انہوں نے روزہ رکھا اور روزے کی حالت میں آپس میں بات چیت  کرنے میں مشغول ہو گئیں۔ تھوڑی دیر بعد حضورِ اقدس ﷺ کی خدمت میں کوئ صاحب آئے اور بتایا کہ یا رسول الّٰلہ، ان دو خواتین نے روزہ رکھا تھا مگر اب پیاس کی وجہ سے ان کی جان لبوں پہ آ رہی ہے اور وہ خواتین مرنے کے قریب ہیں۔ آنحضرت ﷺکو بذریعہ وحی یہ معلوم ھو گیا ہو گا کہ انہوں نے غیبت کی ہے، چنانچہ آپ نے حکم دیا کہ ان خواتین کو میرے پاس لے آؤ۔ جب ان خواتین کو آپ کی خدمت میں لایا گیا تو آپ نے حکم دیا کہ ایک بڑا پیالہ لاؤ۔ جب پیالہ آیا تو آپ نے ان میں سے ایک خاتون کو حکم دیا کہ تم اس پیالے میں قے کردو۔ جب اس نے قے کرنی شروع کی تو قے کے ذریعے اندر سے پیپ اور خون اور گوشت کے ٹکڑے خارج ہوئے۔ پھر دوسری خاتون سے فرمایا کہ تم قے کر دو۔ جب اس نے قے کی تو اس میں بھی خون اور پیپ اور گوشت  کےٹکڑے خارج ہوئے یہاں تک کہ وہ پیالہ بھر گیا۔ پھر حضورِ اقدس ﷺ نے فرمایا کہ یہ تمہارے ان بہنوں اور بہنوں کا خون اور پیپ اور گقشت ہے جو تم دونوں نے روزے کی حالت میں کھایا تھا۔

ماخوذ از بیان "غیبت ۔ ایک عظیم گناہ" از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم

No comments:

Post a Comment