Friday 27 January 2017

جن گناہوں سے توبہ کر چکے ان کو بھول جاؤ

حضرت ڈاکٹر عبدالحئ ؒ قدس الله سرّہ فرمایا کرتے تھے کہ جب تم دونوں قسم کی توبہ (توبہ اجمالی اور توبہ تفصیلی) کر لو تو اس کے بعد اپنے چپھلے گناہوں کو یاد بھی نہ کرو بلکہ ان کو بھول جاؤ۔ اس لئے کہ جن گناہوں سے توبہ کر چکے ہو ان کو یاد کرنا ایک طرف تو الله تعالیٰ کی مغفرت کی ناقدری ہے کیونکہ الله تعالیٰ نے وعدہ کر رکھا ہے کہ جب تم توبہ کر لو گے تو میں تمہارے گناہوں کو معاف کر دوں گا اور تمہارے نامہ اعمال سے مٹا دوں گا۔  اب الله تعالیٰ نے تمہارے گناہوں کو معاف کر دیا لیکن تم الٹا ان کو یاد کر کے ان کا وظیفہ پڑھ رہے ہو۔ یہ ان کی رحمت کی ناقدری ہے۔ 

دوسرے یہ کہ پچھلے گناہوں کو زیادہ یاد کرنے سے بعض اوقات ان کی یاد حجاب اور رکاوٹ بن جاتی ہے۔ اس لئے ان کو یاد مت کرو بلکہ بھول جاؤ۔

ماخوذ از بیان "توبہ: گناہوں کا تریاق"، از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم

No comments:

Post a Comment