Saturday, 28 January 2017

حضورِ اقدس ﷺ نے فرمایا کہ:

"کلکم خطاٴون، و خیر الخطائین التوابون" (ترمذی)

"تم میں سے ہر شخص بہت خطا کار ہے، لیکن خطا کاروں میں سے بہترین خطاکار وہ ہے جو توبہ بھی بہت کرتا ہے۔ "

عربی میں "خاطی" اسکو کہتے ہیں جو معمولی غلطی کرے، اور جو بہت زیادہ غلطیاں کرے اس کو "خطاء" کہتے ہیں، تو یہ فرمایا کہ تم میں سے ہر شخص بہت خطا کار ہے۔ اسی طرح "تائب" کے معنی ہیں توبہ کرنے والا، جبکہ "توّاب" کے معنی ہیں بہت توبہ کرنے والا۔ مطلب یہ ہے کہ صرف ایک مرتبہ توبہ کر لینا کافی نہیں، بلکہ ہر مرتبہ جب بھی گناہ ہو جائے تو الله تعالیٰ کے حضور توبہ کرتے رہو۔ جب کثرت سے توبہ کرو گے تو پھر انشاء الله شیطان کا داؤ نہیں چلے گا، اور شیطان سے حفاظت رہے گی۔

ماخوذ از بیان "توبہ: گناہوں کا تریاق"، از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم

No comments:

Post a Comment