ابو داؤد، نسائ، ترمذی، ابنِ ماجہ میں بسندِ صحیح حضرت صفوان بن عسال ؓ سے منقول ہے کہ ایک یہودی نے اپنے ساتھی سے کہا کہ مجھے اس نبی کے پاس لے چلو۔ پھر یہ دونوں رسول الله ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دریافت کیا کہ "موسیٰ علیہ السلام کو جو نو آیاتِ بیّنات دی گئ تھیں وہ کیا ہیں؟" رسول الله ﷺ نے فرمایا، "(۱) الله کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ (۲) چوری نہ کرو۔ (۳) زنا نہ کرو۔ (۴) جس جان کو الله نے حرام کیا ہے اس کو ناحق قتل نہ کرو۔ (۵) کسی بے گناہ پہ جھوٹا الزام لگا کر قتل و سزاء کے لئے پیش نہ کرو۔ (۶) جادو نہ کرو۔ (۷) سود نہ کھاؤ۔ (۸) پاکدامن عورت پہ بدکاری کا بہتان نہ باندھو۔ میدانِ جہاد سے جان بچا کر نہ بھاگو۔ اور اے یہود خاص کر تمہارے لئے یہ بھی حکم ہے کہ یومِ سبت (سنیچر) کے جو خاص احکام تمہیں دئے گئے ہیں انکی خلاف ورزی نہ کرو۔"
ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورہٴ بنی اسرائیل، تالیف مفتی محد شفیع رحمتہ الله علیه
No comments:
Post a Comment