"اور اس کتاب میں اسمٰعیل کا بھی ذکر کرو۔ بیشک وہ وعدے کے سچّے تھے، اور رسول اور نبی تھے۔" (سورہٴ مریم:۵۴)
ایفاء عہد ایک ایسا حسنِ خلق ہے کہ ہر شریف آدمی اس کو ضروری سمجھتا ہے اور اس کے خلاف کرنے کو ایک بہت بری حرکت قرار دیا جاتا ہے۔ حدیث شریف میں وعدہ خلافی کو نفاق کی علامت بتلایا ہے، اس لئے الله کا کوئ نبی و رسول ایسا نہیں جو وعدے کا پکّا نہ ہو۔
حدیث میں رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ "وعدہ ایک قرض ہے" یعنی جس طرح قرض کی ادائیگی انسان پر لازم ہے اسی طرح وعدہ پورا کرنے کا اہتمام بھی لازم ہے۔ ایک اور حدیث میں یہ الفاظ ہیں کہ "مومن کا وعدہ واجب ہے"۔
ماخوذ از معارف القرآن، تالیف مفتی محمد شفیع رحمتہ اللہ علیه
No comments:
Post a Comment