جہنّم الّٰلہ تعالیٰ نے متکبّرین سے بھر دی ہے۔ اس واسطے کہ متکبّر وہ شخص ہے جو دوسروں پر اپنی بڑائ جتائے، اپنے آپ کو بڑا سمجھے، اور دوسروں کو چھوٹا سمجھے، اپنے آپ کو عظیم سمجھے،اور دوسروں کو حقیر سمجھے۔ اور الّٰلہ تعالیٰ کو یہ تکبّر اور بڑائ ایک لمحے کے لیے بھی پسند نہیں۔ ایک روایت میں ہے کہ الّٰلہ تعالیٰ نے فرمایاکہ بڑائ تو درحقیقت میری چادر ہے۔ جو شخص مجھ سے اس میں جھگڑا کرے گا، میں اس کو آگ میں ڈال دوں گا۔
ماخوذ از بیان "غریبوں کی تحقیر نہ کیجیے"، مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم
مفتی صاحب حیات ہیں الله تعالی انہیں لمبی زندگی عطا فرماۓ۔ رحمت الله علیہ کہ بدلے دامت برکاتہم لکھیے۔
ReplyDeleteجزاک الّٰلہ خیر کہ آپ نے میری غلطی کی تصحیح فرمائ۔ میں تو کم پڑھا لکھا آدمی ہوں۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ جو لوگ حیات ہیں ان کے نام کے ساتھ رحمت الّٰلہ علیہ نہیں لکھتے۔ میں اس کی تصحیح کر دوں گا اور آئندہ خیال رکھوں گا۔ والسلام۔
Deleteالله تعالی اپکو جزاۓ خیر عطا فرماۓ اور آپکی محنت کو قبول فرماۓ۔ اس ویب سائٹ سے ہم لوگوں کو مزید فائدہ اٹھانے کی طوفیق عطا فرماۓ۔
ReplyDelete