وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّڪُمۡ إِلَيۡهِ تُحۡشَرُونَ O (سورہ البقرہ:۲۰۳)
"ڈرتے رہو الله تعالیٰ سے اور یقین کرو کہ تم سب الله کے پاس جمع ہونے والے ہو۔"
پہلا حصّہ
احکامِ حج جو پچھلی آیتوں میں بیان کیے گئے ہیں یہ جملہ درحقیقت ان سب کی روح ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ خاص ایّامِ حج میں جب کہ اعمالِ حج میں مشغول ہو، اس وقت بھی الله تعالیٰ سے ڈرو، احکامِ حج میں کوئ کوتاہی نہ کرو۔ اور بعد میں بھی اپنے حج پہ مغرور نہ ہو، بلکہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، اور گناہوں سے اجتناب کرو، کیونکہ وزنِ اعمال کے وقت انسان کے گناہ اس کے نیک اعمال کو کھا جائیں گے، نیک اعمال کا اثر اور وزن ظاہر نہ ہونے دیں گے۔
جاری ہے۔۔۔
ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیعؒ
No comments:
Post a Comment