حصّہ دوئم
"اس کے علاوہ (یہ بات بھی یاد رکھو) کہ تم اسی جگہ سے روانہ ہو جہاں سے عام لوگ روانہ ہوتے ہیں۔ اور اللہ سے مغفرت مانگو۔ بیشک الله بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔" (سورہ البقرہ:۱۹۹) -
اس ارشادِ قرآنی سے اصولِ معاشرت کی ایک اہم بات یہ معلوم ہوئ کہ رہن سہن اور قیام و مقام میں بڑوں کو چاہئے کہ چھوٹوں سے الگ ممتاز ہو کر نہ رہیں بلکہ مل جل کر رہیں۔ اس سے باہمی اخوّت و ہمدردی اور محبّت و تعلّق پیدا ہوتا ہے اور امیر و غریب کی تفریق مٹتی ہے۔ رسول الله ﷺ نے اپنے آخری حج کے خطبے میں اس کو خوب واضح کر کے ارشاد فرمایا کہ کسی عربی کو عجمی پر، یا گورے کو کالے پر، کوئ فضیلت نہیں۔ فضیلت کا مدار تقوٰی اور اطاعتِ خداوندی پر ہے۔
ماخوذ از معارف القرآن، تالیف مفتی محمد شفیعؒ
No comments:
Post a Comment