گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔
علمائے کرام نے فرمایا کہ ساری کائنات میں کوئ دعا ایسی نہیں ہے جس کے قبول ہونے کا سو فیصد یقین ہو۔ کون شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ میری یہ دعا سو فیصد ضرور قبول ہو گی، اور جیسا میں کہہ رہا ہوں ایسے ہی ہو گا؟ لیکن درود شریف ایک ایسی دعا ہے جس کے سو فیصد قبول ہونے کا یقین ہے، اس لئے کہ دعا کرنے سے پہلے ہی الله تعالیٰ نے یہ اعلان فرما دیا کہ "ان الله و ملئکته یصلون علی النبی"، ہم اور ہمارے فرشتے تو تمہاری دعا سے پہلے ہی نبی پاک پر درود بھیج رہے ہیں۔ اس لئے اس دعا کی قبولیت میں ادنیٰ شبہ کی بھی گنجائش نہیں۔
از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم
No comments:
Post a Comment