"اور انہی میں سے وہ بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ: "اے ہمارے پروردگار! ہمیں دنیا میں بھی بھلائ عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائ، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔" (سورہ البقرہ:۲۰۱)
حصّہ اوّل
اس آیت میں لفظ حسنتہ تمام ظاہری اور باطنی خوبیوں اور بھلائیوں کو شامل ہے، مثلاً دنیا کی حسنہ میں بدن کی صحت، اہل و عیال کی صحت، رزقِ حلال میں وسعت و برکت، سب ضروریات کا پورا ہونا، اعمالِ صالحہ، اخلاقِ محمودہ، علمِ نافع، عزّت و جاہت، عقائد کی درستی، صراطِ مستقیم کی ہدایت، عبادات میں اخلاصِ کامل سب داخل ہیں۔ اسی طرح آخرت کی حسنہ میں جنّت اور اس کی بے شمار اور لازوال نعمتیں اور حق تعالیٰ کی رضا اور ان کا دیدار یہ سب چیزیں شامل ہیں۔
ماخوذ از معارف القرآن، تالیف مفتی محمد شفیعؒ
No comments:
Post a Comment