Saturday, 18 February 2017

مختصر ترین درود شریف

اصل درود شریف تو درود ابراہیمی ہے جس کو نماز کے اندر بھی پڑھتے ہیں۔ تمام علماء کا اس پر اتّفاق ہے کہ سب سے افضل درود شریف یہی ہے کیونکہ حضور اقدس ﷺ نے براہِ راست صحابہ کو یہ درود سکھایا کہ مجھ پر اس طرح درود بھیجا کرو۔ لیکن گفتگو میں جب بھی حضورِ اقدس ﷺ کا نام آئے اس وقت پورا درود ِ ابراہیمی پڑھنا مشکل ہوتا ہے اس لیے درود شریف کا آسان اور مختصر جملہ یہ تجویز کر دیا کہ

"صلی الله علیه وسلّم"

اسکے معنی یہ ہیں کہ الله تعالی ان پر درود بھیجے اور سلام بھیجے۔ اگر حضورِ اقدس ﷺ کا نام سنتے یا لکھتے وقت صرف صلی الله علیه وسلّم کہہ یا لکھ دیا جائے تو درود شریف کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے۔

ماخوذ از بیان "درود شریف: ایک اہم عبادت"، از مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم

No comments:

Post a Comment