ایک صاحب نے حضرت سے اصلاحی تعلق قائم کرنے کی درخواست کی۔ حضرت نے انہیں جو نصیحتیں فرمائیں ان میں سے چند باتیں یہ ہیں:
- روزانہ پانچ وقت نماز پڑھنا ہر حال میں فرض ہے چاہے انسان بیمار ہو یا کچھ بھی ہو، اس لیے روزانہ پانچ وقت کی نماز ضرور پڑھا کیجیے۔ اگر وقت پر کسی عذر سے نہ پڑھ پائیں تو قضا کر لیا کیجیے۔
- گناہوں سے بچنے کی اپنی طرف سے پوری پوری کوشش کیجیے۔
- روزانہ رات کو عشا کی نماز کے بعد الّٰلہ تعالیٰ سے اپنے ان گناہوں کی جو اس دن سرزد ہوئے ہیں معافی مانگ لیا کیجیے۔
- دن مٰیں جتنا بھی تھوڑا بہت قرآن شریف پڑھ سکتے ہوں روز پڑھا کیجیے۔
ان ہی صاحب نے عرض کیا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں ایک زندگی چھوڑ کر دوسری زندگی میں داخل ہو رہا ہوں۔" فرمایا، "بتاؤ بچّہ کب بالغ ہوتا ہے؟ کوئ بتا سکتا ہے کہ یہ بچّہ اس دن، اتنے بجے، اتنی عمر میں بالغ ہوا؟ بس وہ پیدا ہوتا ہے اور تھوڑا تھوڑا بڑھتے بڑھتے بالغ ہو جاتا ہے اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ وہ کب بالغ ہوا۔ دین میں بلوغ بھی اسی طرح ہوتا ہے۔"
No comments:
Post a Comment