ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ کوئ کتاب پڑھتے وقت اس بات کی فکر نہیں کرتے رہنا چاہیے کہ جو میں پڑھ رہا ہوں وہ یاد ہو رہا ہے کہ نہیں یا آئندہ یاد ہو گا کہ نہیں بلکہ صرف یہ دیکھنا چاہیے کہ جو مضمون پڑھا جا رہا ہے وہ اچھی طرح سمجھ آ گیا ہے کہ نہیں۔ اگر دو تین دفعہ اچھی طرح سمجھ کر پڑھ لیا جائے تو تو انشاٴالّٰلہ ضرور یاد ہو جائے گا۔" پھر تھوڑی دیر بعد مسکرا کر فرمایا، "ہم لوگوں میں یہ خرابی ہے کہ یا تو ماضی کی فکر میں گھلتے رہتے ہیں یا مستقبل کی۔ حال کی فکر نہیں کرتے، حالانکہ اصل فکر کرنے کی چیز حال ہے۔ اگر اسے درست کر لیا جائے تو ماضی بھی درست ہو جائے گا اور مستقبل بھی۔"
Friday, 26 February 2016
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment