ایک صاحب نے عرض کیا، "حضرت اس دفعہ میں بیرون ِ ملک گیا تو الحمداللّہ حضرت کے بتائے ہوئے فارمولے پر عمل کرنے کی کافی توفیق وئ۔ جب بھی کوئ مشکل پیش آتی تھی تو فوراً اللّہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا کہ یا اللّہ اس مشکل کو دور فرما دیجیے۔ یہاں تک کہ اگر بس اسٹاپ پر بس کے آنے میں دیر ہوتی تھی تو بھی اللّہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا۔" حضرت یہ سن کر بہت خوش ہوئے اور ان صاحب کے لیے دعا فرماتے رہے۔ پھر فرمایا، "بس بھائ۔ اصل حقیقت یہی ہے کہ انسان ہر ضرورت میں انہی کی طرف رجوع کرے اور انہیں سے مانگے۔ ہمارے بھائ ولی رازی صاحب نے ایک دفعہ بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ ان کی بہو بچے کو مار رہی تھی اور بچہ امّی امّی کر کے اپنی ماں سے ہی لپٹ رہا تھا۔ یعنی غور کرنے کی بات ہے کہ بچے کو ماں سے ایسی محبت ہوتی ہے کہ ماں بچے کو جب مار رہی ہوتی ہے تو اس وقت بھی وہ ماں سے ہی لپٹتا ہے اور ماں سے ہی فریاد کرتا ہے۔ انسان کو اللّہ تعالیٰ سے کم از کم اتنا تعلق تو ہو جتنا بچے کو اپنی ماں سے ہوتا ہے۔"
No comments:
Post a Comment