Saturday, 12 March 2016

بزرگوں کے کسی مستند سلسلے سے وابستہ ہونے کی برکت

(حضرت مد ظلّہ کے ملفوظات قلم بند کرنے کا سلسلہ شروع کر نے کے کچھ زمانے بعد احقر مزید تعلیم کے لیے بیرونِ ملک چلا گیا تھا اس لیے کچھ ملفوظات پر حضرت سے نظرِ ثانی نہیں کروا سکا۔ یہ ملفوظ بھی انہیں میں سے ایک ہے۔ احقر کی کوشش تو یہی تھی کہ حضرت کے الفاظ بعینہ اسی طرح سے قلم بند کر لے لیکن اگر پھر بھی نا دانستہ کوئ غلطی ہوئ ہو تو الٰلہ تعالیٰ معاف فرمائیں۔ آمین)

ایک دفعہ بزرگوں کے کسی مستند سلسلے سے وابستہ ہو جانے کی برکت کاذکر کرتے ہوئے فرمایا، "گو کہ واسطہ خود کسی کو اپنی مرضی سے کوئ فیض نہیں پہنچا سکتا لیکن الّٰلہ تعالیٰ کی سنّت یہی ہے کہ وہ کسی واسطے کے ذریعے سے ہی دیتے ہیں۔ اس حساب سے واسطے کی بھی بڑی اہمیت ہے اور بزرگوں کے کسی سلسلے سے منسلک ہوجانا بھی بڑی برکت کی بات ہے۔ الّٰلہ تعالیٰ کی مہربانی سے ایک ایک آدمی کر کے سلسلہ آخر میں رسول الّٰلہ ﷺ تک پہنچ جاتا ہے اور بیچ میں رابطہ کہیں منقطع نہیں ہوتا۔ ان سب کی برکات انشاٴالّٰلہ آپ لوگوں تک پہنچیں گی۔"

No comments:

Post a Comment