ماخوذ از وعظ "نیک کام میں دیر نہ کیجیے"از مفتی مولانا محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم
حضرت عائشہ ؓ سے ایک صحابی نے پوچھا کہ "امّ المومنین! سرکارِ دو عالم ﷺ گھر کے باہر جو ارشادات فرماتے ہیں اور گھر کے باہر جیسی زندگی گزارتے ہیں وہ تو ہم سب کو پتہ ہے، لیکن یہ بتائیے کہ گھر میں کیا عمل کرتے ہیں؟" حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ "جب آپ گھر میں تشریف لاتے ہیں تو ہمارے ساتھ ہمارے گھر کے کاموں میں ہاتھ بھی بٹاتے ہیں، اور ہمارا دکھ درد بھی سنتے ہیں، ہمارے ساتھ خوش طبعی کی باتیں بھی کرتے ہیں، ہمارے ساتھ گھلے ملے رہتے ہیں۔ البتّہ ایک بات ہے کہ جب اذان کی آواز کان میں پڑتی ہے تو اس طرح اٹھ کر چلے جاتے ہیں جس طرح ہمیں پہچانتے بھی نہیں۔"
No comments:
Post a Comment