حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: سات چیزوں کے آنے سے پہلے جلد از جلد اچھے اعمال کر لو، جس کے بعد اچھا عمل کرنے کا موقع نہ ملے گا۔ اور پھر ان سات چیزوں کو ایک دوسرے انداز سے بیان فرمایا۔
- کیا تم ایسے فقروفاقے کا انتظار کر رہے ہو جو بھلا دینے والا ہو؟
- یا تم ایسی مالداری کا انتظار کر رہے ہو جو انسان کو سرکش بنا دے؟
- یا ایسی بیماری کا انتظار کر رہے ہو جو تمہاری صحت کو خراب کردے؟
- یا تم سٹھیا دینے والے بڑھاپے کا انتظار کر رہے ہو؟
- یا تم اس موت کا انتظار کر رہے جو اچانک آ جائے؟
- کیا تم دجّال کا اتنظار کر رہے ہو؟
- یا پھر قیامت کا انتظار کر رہے ہو؟
تو سن رکھو کہ قیامت جب آئے گی تو اتنی مصیبت کی چیز ہو گی کہ اس مصیبت کا کوئ علاج انسان کے پاس نہیں ہو گا۔
ماخوذ از وعظ "نیک کام میں دیر نہ کیجیے"، از مفتی مولانا محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم
No comments:
Post a Comment