بہت لوگوں کو معلوم ہے کہ ایک عالمِ دین نے حضرت تھانوی ؒ کے لیے کفر کا فتوی دیا تھا۔ جب ان کے انتقال کی خبر آئ تو حضرت تھانوی ؒ نے خبر سنتے ہی دعائے مغفرت کے لیے ہاتھ اٹھا دیے۔ جو لوگ سامنے بیٹھے تھے ان میں کسی نے حیران ہو کر پوچھا، "حضرت، وہ ساری عمر آپ کو کافر کہتے رہے اور آپ ان کے لیے مغفرت کی دعا کر رہے ہیں؟" حضرت تھانوی ؒ نے فرمایا، "ہاں بھئ، یہ تو صحیح ہے کہ وہ مجھے کافر کہتے رہے مگر مجھے یہ خیال آتا ہے کہ قیامت کے روز جب اللہ تعالی کے سامنے حاضری ہو گی اس وقت اگر اللہ تعالی نے فرمایا کہ یہ تو ٹھیک ہے کہ وہ تمہیں کافر کہتے تھے اور غلط کہتے تھے لیکن انہوں نے جو کچھ بھی کہا ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں کہا، اس لیے ہم نے انہیں معاف کیا، اس وقت میرے پاس کیا جواب ہو گا؟"
No comments:
Post a Comment