Sunday, 20 March 2016

سب سے زیادہ ثواب والا صدقہ

ماخوذ از وعظ "نیک کام میں دیر نہ کیجیے"، اصلاحی خطبات جلد اوّل، مفتی مولانا محمد تقی عثمانی ؒ

حضرت ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک صاحب نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئے اور پوچھا، "سب سے زیادہ ثواب والا صدقہ کون سا ہے؟" آپ ﷺ نے فرمایا، "سب سے اعلیٰ درجہ کا صدقہ یہ ہے کہ تم اپنی صحت کی حالت میں صدقہ کرو، اور ایسے وقت میں صدقہ کرو جب تمہارے دل میں مال کی محبّت ہو، اور دل میں یہ خیال ہو کہ یہ مال ایسی چیز نہیں ہے کہ اسے یونہی لٹا دیا جائے، اور مال خرچ کرنے میں تکلیف بھی ہو رہی ہو، اور یہ بھی اندیشہ ہو کہ اس صدقہ کرنے کے نتیجے میں بعد میں فقر کا شکار ہو جاؤں گا، اور بعد میں معلوم نہیں کیا حالات ہوں گے؟ اس وقت جو صدقہ کرو گے وہ بڑا اجر والا ہوگا۔" اس کے بعد فرمایا کہ صدقہ دینے کا دل میں خیال آیا ہے تو ا سکو ٹالو نہیں۔

No comments:

Post a Comment