بیہقی نے بروایت ِ حضرت علی مرتضیٰؓ نقل کیا ہے کہ رسول الّٰلہ ﷺ نے فرمایا کہ میں تم کو اوّلین و آخرین کے اخلاق سے بہتر اخلاق کی تعلیم دیتا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ جو شخص تم کو محروم کرے تم اس پر بخشش کرو، جو تم پر ظلم کرے تم اس کو معاف کر دو، جو تم سے قطع تعلق کرے تم اس سے بھی ملا کرو۔
جب یہ آیت (سورةاعراف ۷:۲۰۲ ) نازل ہوئ تو آنحضرت ﷺ نے جبریلِ امین سے اس کا مطلب پوچھا، جبریلِ امین نے الّٰلہ تعالیٰ سے دریافت کرنے کے بعد یہ مطلب بتایا کہ اس آیت میں آپ کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ جو شخص آپ پر ظلم کرے آپ اس کو معاف کر دیں، اور جو آپ کو کچھ نہ دے آپ اس پر بخشش کریں اور جو آپ سے قطع تعلق کرے آپ اس سے بھی ملا کریں۔
از معارف القرآن؛ تالیف حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ
از معارف القرآن؛ تالیف حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ
No comments:
Post a Comment