(حضرت مد ظلّہ کے ملفوظات قلم بند کرنے کا سلسلہ شروع کر نے کے کچھ زمانے بعد احقر مزید تعلیم کے لیے بیرونِ ملک چلا گیا تھا اس لیے کچھ ملفوظات پر حضرت سے نظرِ ثانی نہیں کروا سکا۔ یہ ملفوظ بھی انہیں میں سے ایک ہے۔ احقر کی کوشش تو یہی تھی کہ حضرت کے الفاظ بعینہ اسی طرح سے قلم بند کر لے لیکن اگر پھر بھی نا دانستہ کوئ غلطی ہوئ ہو تو الٰلہ تعالیٰ معاف فرمائیں۔ آمین)
ایک خادم نے جو اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ جا رہے تھے، پوچھا، "حضرت! آپ نے فرمایا تھا کہ جب وہاں والدہ کی یاد آئے تو اسے بھی تعلق مع الّٰلہ میں اضافے کا ذریعہ بنا لینا چاہیے۔ تو ایسے وقت میں کیا کرنا چاہیے؟" فرمایا "اس وقت یہ کرنا چاہیے کہ آدمی یہ خیال کرے کہ میں یہاں کس لیے آیا ہوں۔ میں یہاں بھی الّٰلہ ہی کے لیے آیا ہوں تا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے لوگوں کی خدمت کر سکوں۔ میں گھر سے دور رہ کر جو کچھ تکلیفیں برداشت کر رہا ہوں الّٰلہ ہی کے لیے کر رہا ہوں۔ اور اس وقت تلاوت کرنا چاہیے اور ذکر کرنا چاہیے جتنا زیادہ سے زیادہ ہو سکے۔"
No comments:
Post a Comment