Tuesday 6 June 2017

سورہٴ البقرہ: ٢٨٤ - دوسرا حصّہ

ایک اور حدیث میں ہے کہ الّٰلہ تعالیٰ قیامت کے روز فرمائے گا کہ یہ وہ دن ہے جس میں پوشیدہ اعمال کا جائزہ لیا جائے گا، اور دلوں کے پوشیدہ راز کھولے جائیں گے، اور یہ کہ میرے کاتبِ اعمال فرشتوں نے تو تمہارے صرف وہ اعمال لکھے ہیں جو ظاہر تھے، اور میں ان چیزوں کو بھی جانتا ہوں جن پر فرشتوں کو اطّلاع نہیں، اور نہ انہوں نے وہ چیزیں تمہارے نامہٴ اعمال میں لکھی ہیں، اور اب وہ سب تمہیں بتلاتا ہوں، اور ان پر محاسبہ کرتا ہوں، پھر جس کو چاہوں گا بخش دوں گا اور جس کو چاہوں گا عذاب دوں گا، پھر موٴمنین کو معاف کر دیا جائے گا اور کفّار کو عذاب دیا جائے گا۔ (قرطبی)

ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیع ؒ

No comments:

Post a Comment