Thursday, 1 June 2017

سود کے بارے میں رسول الّٰلہ ﷺ کے ارشادات - تیسرا حصّہ

- رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب کسی بستی میں بدکاری اور سود کا کاروبار پھیل جائے تو اس نے نے الّلہ تعالیٰ کے عذاب کو اپنے اوپر دعوت دے دی۔ 

- رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب کسی قوم میں سود کے لین دین کا رواج ہو جائے تو الّٰلہ تعالیٰ ان پر ضروریات کی گرانی مسلّط کر دیتا ہے، اور جب کسی قوم میں رشوت عام ہو جائے تو دشمنوں کا رعب و غلبہ ان پر ہو جاتا ہے۔

- رسول الّٰلہ ﷺ نے فرمایا کہ شبِ معراج میں جب ہم ساتویں آسمان پر پہنچے تو میں نے اپنے اوپر رعد و برق کو دیکھا۔ اس کے بعد ہم ایک ایسی قوم پر گذرے جن کے پیٹ رہائشی مکانات کی طرح پھولے اور پھیلے ہوئے ہیں، جن میں سانپ بھرے ہیں جو باہر سے نظر آ رہے ہیں۔ میں نے جبرئیل امین سے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ سود خور ہیں۔

- رسول الّٰلہ ﷺ نے عوف بن مالک ؓ سے فرمایا کہ ان گناہوں سے بچو جو معاف نہیں کیے جاتے، ان میں سے ایک مالِ غنیمت کی چوری ہے، اور دوسرے سود کھانا۔

ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیع رحمتہ الّٰلہ علیہ

No comments:

Post a Comment