Wednesday, 31 May 2017

سود کے بارے میں رسول الّٰلہ ﷺ کے ارشادات - دوسرا حصّہ

- رسول الّٰلہ ﷺ نے سود لینے والے پر بھی لعنت فرمائ، اور سود دینے والے پر بھی۔ اور بعض روایات میں سودی معاملے پر گواہی دینے والے اور اس کا وثیقہ لکھنے والے پر بھی لعنت آئ ہے۔

- رسول الّٰلہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ چار آدمی ایسے ہیں کہ ان کے بارے میں الّٰلہ تعالیٰ نے لازم کر لیا ہے کہ ان کو جنّت میں نہ داخل کرے، اور جنّت کی نعمت نہ چکھنے دے۔ وہ چار یہ ہیں: ۱۔ شراب پینے کا عادی، ۲۔ سود کھانے والا، ۳۔ یتیم کا مال ناحق کھانے والا، اور ٤۔ اپنے والدین کی نافرمانی کرنے والا۔ 

- نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ آدمی جو سود کا ایک درہم کھاتا ہے وہ چھتیس مرتبہ بدکاری کرنے سے زیادہ سخت گناہ ہے۔ بعض روایات میں ہے کہ جو گوشت مالِ حرام سے بنا ہو اس کے لیے آگ ہی زیادہ مستحق ہے۔ اسی کے ساتھ بعض روایات میں ہے کہ کسی مسلمان کی آبروریزی سود سے بھی زیادہ سخت گناہ ہے۔

ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیع رحمتہ الّٰلہ علیہ 

No comments:

Post a Comment