Tuesday 30 May 2017

سود کے بارے میں رسول الّٰلہ ﷺ کے ارشادات - پہلا حصّہ

- رسول الّلہ ﷺ نے فرمایا کہ سات مہلک چیزوں سے بچو! صحابہٴ کرام ؓ نے دریافت کیا، "یا رسول الّٰلہ ﷺ وہ کیا ہیں؟" آپ نے فرمایا:
"۱۔ الّٰلہ کے ساتھ (عبادت میں یا اس کی مخصوص صفات میں) کسی غیر الّٰلہ کو شریک کرنا،
۲۔ جادو کرنا،
۳۔ کسی شخص کو ناحق قتل کرنا،
٤۔ سود کھانا،
۵۔ یتیم کا مال کھانا،
٦۔ جہاد کے وقت میدان سے بھاگنا،
۷۔ کسی پاکدامن عورت پر تہمت باندھنا۔"

- رسول الّٰلہ ﷺ نے فرمایا کہ میں نے آج رات دو شخصوں کو دیکھا جو میرے پاس آئے، اور مجھے بیت المقدّس تک لے گئے۔ پھر ہم آگے چلے تو ایک خون کی نہر دیکھی جس کے اندر ایک آدمی کھڑا ہوا ہے، اور دوسرا آدمی اس کے کنارہ پر کھڑا ہے۔ جب یہ نہر والا آدمی اس سے باہر آنا چاہتا ہے تو کنارہ والا آدمی اس کے منہ پر پتھر مارتا ہے جس کی چوٹ سے بھاگ کر وہ پھر وہیں چلا جاتا ہے جہاں کھڑا تھا۔ پھر وہ نکلنے کا ارادہ کرتا ہے تو پھر یہ کنارہ کا آدمی یہی معاملہ کرتا ہے۔ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ان دونوں ساتھیوں سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے جو میں دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے بتلایا کہ خون کی نہر میں قید کیا ہوا آدمی سود کھانے والا (اپنے عمل کی سزا پا رہا) ہے۔ 

ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیع رحمتہ الّٰلہ علیہ

No comments:

Post a Comment