Friday 26 May 2017

سورہٴ البقرہ: ۲۷۹ - دوسرا حصّہ

اس آیت کا دوسرا جملہ ہے "وَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَلَـكُمۡ رُءُوۡسُ اَمۡوَالِكُمۡ‌ۚ لَا تَظۡلِمُوۡنَ وَلَا تُظۡلَمُوۡنَ" یعنی "اگر تم توبہ کر لو اور آئندہ کے لیے سود کی باقی رقم چھوڑنے کا عزم کر لو تو تمہیں تمہارا اصل راٴس المال واپس مل جائے گا۔ نہ تم اصل مال سے زائد وصول کر کے کسی پر ظلم کر پاؤ گے، اور نہ کوئ اصل راس المال میں کمی یا دیر کر کے تم پر ظلم کر پائے گا۔" اس میں اصل راٴس المال واپس ملنے کو اس شرط کے ساتھ مشروط کیا ہے کہ انسان توبہ کر لے اور آئندہ کے لیے سود چھوڑنے کا عزم کرے، تب اصل راٴس المال ملے گا۔

ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیع رحمتہ الّٰلہ علیہ

No comments:

Post a Comment