گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔
یہ سورہٴ بقرہ کی آخری دو آیتیں ہیں۔ احادیث صحیحہ معتبرہ میں ان دو آیتوں کے بڑے بڑے فضائل مذکور ہیں۔ رسول الّٰلہ ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے رات کو یہ دو آیتیں پڑھ لیں تو یہ اس کے لیے کافی ہیں۔
حضرت ابن عباس رضی الّٰلہ عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول الّٰلہ ﷺ نے فرمایا کہ الّٰلہ تعالیٰ نے دو آیتیں جنّت کے خزائن میں سے نازل فرمائ ہیں جس کو تمام مخلوق کی پیدائش سے دو ہزار سال پہلے خود رحمٰن نے اپنے ہاتھ سے لکھ دیا تھا۔ جو شخص ان کو عشاء کی نماز کے بعد پڑھ لے تو وہ اس کے لیے قیام الّلیل یعنی تہجّد کے قائم مقام ہو جاتی ہیں۔
مستدرک حاکم اور بیہقی کی روایت میں ہے کہ رسول الّٰلہ ﷺ نے فرمایا کہ الّٰلہ نے سورہٰ بقرہ کو ان دو آیتوں پر ختم فرمایا ہے جو مجھے اس خزانہٴخاص سے عطاء فرمائ ہیں جو عرش کے نیچے ہے۔ اس لیے تم خاص طور پر ان آیتوں کو سیکھو، اور اپنی عورتوں اور بچوں کو سکھاؤ۔
جاری ہے۔۔۔
ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیع رحمتہ الّٰلہ علیہ
No comments:
Post a Comment