Thursday 15 December 2016

فَٱذۡكُرُونِىٓ أَذۡكُرۡكُمۡ وَٱشۡڪُرُواْ لِى وَلَا تَكۡفُرُونِ (سورة البقرة:۱۵۲) حصہ سوئم

مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ اور میرا شکر ادا کرو، اور میری ناشکری نہ کرو۔"

حضرت ذوالنون مصری ؒ نے فرمایا کہ جو شخص حقیقی طور پر الله کو یاد کرتا ہے وہ اس کے مقابلے میں ساری چیزوں کو بھول جاتا ہے، اور اس کے بدلہ میں الله تعالیٰ خود اس کے لئے ساری چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں، اور تمام چیزوں کا عوض اس کو عطا کر دیتے ہیں۔ 

حضرت معاذؓ نے فرمایا کہ انسان کا کوئ عمل اس کو خدا تعالیٰ کے عذاب سے نجات دلانے میں ذکر الله کے برابر نہیں۔

ایک حدیثِ قدسی، جو حضرت ابو ہریرہ ؓ نے روایت کی، میں فرمایا کہ حق تعالیٰ فرماتے ہیں میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب تک وہ مجھے یاد کرتا ہے، اور میرے ذکر میں اس کے ہونٹ ہلتے رہیں۔

ماخوذ از معارف القرآن، تفسیرِ سورة البقرة، از مفتی محمد شفیع ؒ

No comments:

Post a Comment