"تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے۔ اس کے سوا کوئ خدا نہیں، جو سب پر مہربان، بہت مہربان ہے۔" (سورة البقرة:۱۶۳)
الله تعالیٰ کی توحید متعدّد اور مختلف حیثیتوں سے ثابت ہے۔
پہلے یہ کہ وہ ایک ہے، یعنی کائنات میں کوئ اس کی نظیر و شبیہ نہیں، نہ اس کا ہمسر و برابر ہے۔
دوسرے یہ کہ وہ ایک ہے استحقاقِ عبادت میں، یعنی اس کے سوا کوئ عبادت کا مستحق نہیں۔
تیسرے یہ کہ وہ ایک ہے یعنی ذی اجزاء نہیں، وہ اجزاء و اعضاء سے پاک ہے۔ نہ اس کی تقسیم ہو سکتی ہے۔
چوتھے یہ کہ وہ ایک ہے، یعنی اپنے وجود ازلی ابدی میں ایک ہے۔ وہ اس وقت بھی موجود تھا جب کوئ چیز موجود نہ تھی، اور اس وقت بھی موجود رہے گا جب کوئ چیز موجود نہ رہے گی، اس لئے وہ اس کا مستحق ہے کہ اس کو واحد کہا جائے۔ لفظ واحد میں یہ تمام حیثیتیں توحید کی ملحوظ ہیں۔ (جصاص)
ماخوذ از معارف القرآن، از مفتی محمد شفیع ؒ
No comments:
Post a Comment